غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے مگر پیر کے آگے بیٹھنا کوئی معمولی غلطی نہیں ہوتی۔ یہ بات یہاں اس لیے کی گئی ہے کیونکہ آج کل ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے۔
جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مولوی صاحب جب پیر صاحب کے سامنے بیٹھے تو پیر صاحب جلال میں آگئے اور اپنے سامنے بیٹھنے پر مولوی کو تھپڑ ما ر دیا۔
دراصل یہ ایک نعت کی محفل تھی جس میں کئی علماء، نعت خواں اور بنگالی شریف کے پیر ساجد شریف بھی شریک تھے جب محفل کے آخر میں کہا گیا کہ وقت کم ہے اب سب نعت خواں نبی پاک ﷺ کی بارگاہ میں نظرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے نعت کے چند اشار پڑھیں۔
تو یہ نعت خواں جو مولوی ہونے کے ساتھ نعت خواں بھی ہیں یہ پیر ساجد شریف کے آگے آ کر بیٹھ گئے جس پر پیر صاحب نے طعیش میں آ کر نعت خواں کو کمر پر زور دار تھپڑ مارا اور ساتھ میں کچھ کہا بھی جس پر نعت خواں شرمندہ ہو کر سائیڈ پر ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر اب تک 8 ہزار سے زائد دنیا دیکھ چکی ہے۔