دسمبر میں پوری دنیا میں حد سے زیادہ سردی ہوتی ہے۔ زیادہ تر لوگ تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنے گھروں سے باہر ہی نہ نکلیں کیونکہ مغربی ممالک میں تو اتنی ٹھنڈ ہوتی ہے کہ برف گھروں کے دروازوں پر ڈیرہ جما لیتی ہے۔ اس لئے یہ لوگ گھروں کے اندر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور کچھ لوگ جو سیر و تفریح پسند کرتے ہیں وہ سردی میں مکمل انتظامات کے ساتھ گھر سے نکلتے ہیں۔
وہیں اگر پاکستان میں دیکھا جائے تو یہاں دسمبر کا مہینہ شادیوں کا مہینہ محسوس ہوتا ہے۔ ہر دوسرے گھر میں دسمبر میں شادیوں کی تقاریب ہوتی ہیں۔ اسی حوالے سے اب لوگوں نے سوشل میڈیا پر میمز بھی بنانے شروع کر دیئے کہ ہر جگہ دسمبر میں سردی سے ٹھٹھرتے لوگ نظر آتے ہیں وہیں پاکستان میں شادیاں انجوائے کی جاتی ہیں۔
ایسی ہی ایک میم سوشل میڈیا پر ویڈیو کی صورت میں بھی وائرل ہوئی جس میں لڑکے اور مرد حضرات تو گھر سے باہر نکلتے ہوئے سوئیٹرز، جیکٹس، مفرل، دستانے، جرابیں اور اپر پہن کر نکلتے ہیں وہیں خواتین اور لڑکیاں ہلکے کپڑے پہن کر باہر یوں گھومتی ہیں جیسے ٹھنڈ ہی نہ ہو۔ شادی میں جانے کا ذکر کیا جائے تو خواتین ٹشو کے ہلکے کپڑے پہن کر ایسے میک اپ کرکے نکلتی ہیں جیسے سارا فیشن سردی میں ہی کرنا ہو۔
سردی میں دیگر ممالک میں جہاں چائے اور قہوے کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں پاکستان میں لوگ اس سب کے ساتھ گاجر کے حلوے اور گاجر کا پانی والا اچار پیتے ہیں
.