قائداعظم بیٹی کی شادی مسلمان سے کرانا چاہتے تھے ۔۔ جانیے ڈیانا واڈیا نے کس وجہ سے پارسی شخص سے شادی کی؟

image

قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کی واحد شخصیت ہیں جنہیں ہر شخص عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ملک کی خاطر قائد نے اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی بیٹی ڈیانا واڈیا سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ نہیں جانتے ہوں۔

قائداعظم کی اکلوتی صاحبزادی ڈیانا واڈیا کا 2017 میں انتقال ہو گیا تھا، ڈیانا واڈیا نے والد قائد اعظم محمد علی جناح سے التجا کی تھی کہ ان کی نیویل واڈیا سے شادی کرا دیں، مگر قائداعظم محمد علی جناح کی خواہش تھی کہ بیٹی بھی ہمارے ساتھ اپنے ملک پاکستان چلے۔
دراصل قائداعظم واقف تھے کہ بیٹی کی خواہش وقتی ہے یہی وجہ تھی کہ وہ بیٹی کو ساتھ لے جانے کی خواہش کر رہے تھے۔ قائداعظم چاہتے تھے کہ وہ کسی مسلمان سے شادی کرے۔ قائداعظم کہتے تھے کہ انڈیا میں ہزاروں مسلمان لڑکے ہیں، ان میں سے کوئی پسند کرلو۔ مگر ڈیانا کا آگے سے جواب ہوتا تھا کہ ہزاروں مسلمان لڑکیاں تھیں، آپ نے پارسی خاتون سے کیوں شادی کی، جس پر قائد جواب دیتے کہ وہ مسلمان ہو گئی تھیں۔
قائداعظم کی اہلیہ اور ڈیانا کی والدہ رتن بائی پارسی تھیں مگر قائداعظم سے شادی کے بعد وہ مسلمان ہو گئیں تھیں اور ان کا نام مریم جناح ہو گیا تھا۔

ڈیانا نے والد کی مرضی کے خلاف جا کر نیویل واڈیا سے شادی کر لی اور بھارت ہی میں رہائش اختیار کی۔ لیکن نیویل واڈیا اور ڈیانا واڈیا کی شادی بھی کچھ عرصہ ہی چل سکی اور پھر دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US