جڑی بوٹیاں ہماری صحت کے لئے بےحد فائدے مند ہے اور ہربل ریمیڈیز سے ہمیں اپنے مسائل کو جڑ سے خاتمہ کرنے میں مدد ملتی ہے، انہیں میں سے ایک جڑی بوٹی چرائتہ ہے، چرائتہ ایک مؤثر ادویاتی پودا ہے، قدرت نے اس میں اپنی حکمت سے بے شمار ادویاتی خصوصیات رکھی ہیں۔
یہ ایک ایسی بوٹی ہے جس سے بہت سے مسائل دور ہو سکتے ہیں، چرائتے کے استعمال سے سینے کے درد، بخار، جوڑوں کے درد، جگر کے درد اور رحم کے درد اور ورم میں کمی آتی ہے، یہ جگر اور معدے کے لئے بھی مفید ہے۔
اس کے استعمال سے پی سی او ایس کا مسئلہ بانجھ پن کا مسئلہ اور خواتین میں ہارمونل بدلاؤ کی وجہ سے وزن بڑھنے کا مسئلہ یہ تمام مسئلے دور ہو جائیں گے۔
خواتین کے پوشیدہ مسائل، یوٹرس کے مسائل اور رحم میں سوجن وغیرہ سے نجات دلانے کے لئے چرائتہ بہترین ہے۔
آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ڈاکٹر بلقیس کی بتائی ہوئی بوٹی کا استعمال تاکہ آپ کر سکیں اپنے مسائل کا حل۔
• چرائتہ کا استعمال کرنے کا طریقہ
ایک پتیلی میں ایک کپ پانی اُبالیں، اس میں ثابت چرائتے کی لکڑی کے 4 سے 6 ٹکڑے ڈال کر ابالیں اور یہ قہوہ پی لیں۔
اگر آپ چاہیں تو اسے پاؤڈر بنا کر بھی پانی میں ڈال کر اُبال کر پی لیں، اسے صبح سویرے استعمال کریں، یا پھر اسے 4 بجے کے قریب قہوہ بنا کر پی لیں، یا آپ اس کا استعمال رات میں بھی کر سکتے ہیں۔
اس کے استعمال سے شوگر کم ہوگی، وزن میں کمی آئے گی، جلد کے امراض دور ہوں گے، اگر اس کا تیز بخار میں استعمال کیا جائے تو بخار میں کمی آئے گی، خواتین اگر اس کا استعمال کریں تو حمل ٹہرنے میں آنے والی رکاوٹیں دور ہوں گی، پی سی او ایس سے نجات مل سکے گی اور جگر کی سوزش بھی اس کے استعمال سے دورہو جائے گی اور وزن بھی تیزی سے کم ہوگا۔