شادیوں پر تحفے مِلنا عام بات ہے لیکن جب تحفہ ایسا انوکھا ہو جس کا کسی نے تصور تک نہ کیا ہو، تو کئی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ آج ہم آپ 3 انوکھے تحفوں کے بارے بتائیں گے، جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائے گے۔
بھائی نے پستول تحفے میں دے دی
چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی زیادہ وائرل ہوئی تھی، جہاں بھائی نے اپنی بہن کو شادی کے موقعے پر پستول کا تحفہ دے دیا۔ پستول تحفے میں دینا انتہائی حیران کن بات ہے، کیونکہ اس حوالے سے شاید ہی آپ نے پہلے کبھی سنا ہو۔
سو سال پرانا شادی کا جوڑا
فاطمہ فصیحت کی شادی بھی اپنی نوعیت کی ایک منفرد شادی تھی، کیونکہ انہوں نے اپنی نانی کی ساس کا شادی کا جوڑا زیب تن کیا تھا، جو کہ سو سال پرانا جوڑا تھا۔
اس جوڑے کو پہن کر والدہ کو اپنی والدہ کے دور کی خواتین یاد آگئی تھیں، ساتھ ہی ساتھ محفل میں موجود خواتین بھی، اس جوڑے کی کافی تعریف کر رہی تھیں۔
فاطمہ کی والدہ کا تعلق انڈیا سے ہے اور فاطمہ کی نانی انڈیا ہی میں رہتی ہیں، اور جب والدہ بیٹی کی شادی سے پہلے، بھارت گئیں تو نانی نے اپنے نواسی کیلئے اپنی ساس کا وہ جوڑا تحفہ میں دیا، جو انہوں نے 100 سالوں سے سنبھال کر رکھا تھا۔ اس جوڑے کا رنگ ہلکا گلابی تھا، جس پر گلوڈن کام ہوا تھا۔ جوڑا معلوم ہی نہیں ہو رہا تھا کہ کئی سالوں پرانا ہے۔
پیٹرول ہی تحفے میں دے دیا
شادی کی یہ تقریب بھارتی شہر تامل ناڈو میں رونما ہوئی، جہاں شادی کے موقعے پر دلہا دلہن کو تحفے میں پیٹرول کی بوتل ہی دے ڈالی۔
شادی کی تقریب میں جب سب نئی نویلے جوڑے کو تحائف دے رہے تھے، عین اسی وقت ایک صاحب بھی اسٹیج کی جانب بڑھے لیکن سب انہیں دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہو گئے گویا وہ بم لے کر آر ہے ہوں۔
مگر ان کے ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ نہیں تھا، بلکہ پیٹرول کے دو کین تھے۔ جو انہوں نے جوڑے کو تحفے میں دیے۔ ان دونوں کین میں 5 لیٹر پیٹرول موجود تھا۔ جوڑا پہلے تو گھبرایا مگر پھر اسے تحفہ سمجھ کر قبول کر لیا۔