جنید صفدر شادی: مریم نواز کی بہو کی تقریب میں شاندار انٹری، نئی ویڈیو وائرل

image

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات شروع ہیں جس کی بیش بہا ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں بلکل اسی طرح اب جنید صفدر کی مہندی کی تقریب میں اہلیہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ سیف الرحمان پھولوں سے مزین ایک چادر کے سائے تلے انہیں اسٹیج تک لایا جا رہا ہے، اس موقعے پر ان کے ساتھ دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ خواتین ان کی دوست اور گھر کی عورتیں ہیں، اس تقریب میں مریم نواز کی بہو عائشہ سیف الرحمان نے سلور رنگ کا لہنگا پہن رکھا تھا۔

جنید صفدر کے ولیمے سے قبل لاہور میں شادی کی دیگر تقریبات جاری ہیں۔ بیٹے کی زندگی کے سب سے بڑے اور خوشی کے لمحات کو مریم نواز نے اپنی خوبصورت آواز سے اور بھی زیادہ یادگار بنا دیا۔

جیسا کہ گزشتہ روز مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے پنجابی شادیوں کا مشہور زمانہ روایتی گیت " میرے نیہر سے آیا یہ پیلا جوڑا، ہری ہری چوڑیاں گانا بھی گایا۔

یہی نہیں اسی تقریب میں مریم نواز کو دیگر عورتوں کے ہمراہ مہندی کی پلیٹس بھی اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts