اپنی بیٹی کا نکاح نامہ جمع کرائیں، بارات اور جہیز کا خرچہ ہم اٹھائیں گے، جانیے یہ شخص کون ہے جو غریب بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں کراتا ہے؟

image

غریب گھرانوں میں رہنے والی لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ بہت عام ہے۔ ان لڑکیوں کے والدین کے پاس شادی کرنے کے لیے رقم نہیں ہوتی جس سے لڑکی گھر بیٹھے بیٹھے بوڑھی ہونے لگتی ہے۔

لیکن وہیں خدا کے نیک بندے بھی ہیں جو اس مسئلے کو دیکھ رہے ہیں بلکہ غریب علاقوں کی لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری بھی اپنے سر لی ہے۔

آج ہم جس ویلفئیر ٹرسٹ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں وہ اس ادارے کی خاص بات یہ ہے کہ وہ صرف بیٹیوں کا نکاح اپنے پاس جمع کر لیتے ہیں اور پھر شادی اور جہیز کے تمام اخراجات خود اٹھاتے ہیں۔

مذکورہ ادارے کا نام خیر العمل ہے جو غریب افراد کی اجتماعی شادیاں کراتا ہے۔

اس حوالے سے ویلفئیر کے نمائندے جعفر بخاری اردو پوائنٹ کو بتاتے ہیں کہ وہ اپنے علاووے کو جانتے ہیں۔ ہم درد دل رکھنے والے لوگ ہیں۔ جعفر بخاری نے بتایا کہ ہمارا ادارہ 15 سال سے پہلے شروع ہوا جبکہ شادی کرانے کا سلسلہ 3 سال قبل شروع کیا ہے۔

خیر العمل ویلفئیرکے نمائندے کا کہنا تھا کہ پہلے سال ہم نے 8 لڑکیوں کی شادی کرائی، دوسرے سال 15 اور رواں سال 90 لڑکیوں کی شادی کرائیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اللہ نے ہمیں اس کام کی توفیق دی اور ماشاء اللہ سے کام بہت اچھا چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم لڑکیوں کی شادیاں کراتے ہیں اب تک ان 3 سالوں میں ایک بھی شکایت ہمیں موصول نہیں ہوئی۔

جعفر بخاری کا کہنا تھا کہ ہمارے ویلفئیر کی ڈیمانڈ یہ ہے کہ اور لڑکا اور لڑکی کے گھر والے وقت سے پہلے ہمارے پاس نکاح نامہ جمع کرائیں باقی سارا انتظام ہم خود کریں گے۔

جعفر بخاری نے بتایا کہ جہیز کا سارا سامان ہمارا ویلفئر ادارہ دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکا اور لڑکی کے گھر سے صرف 10 10 افراد یعنی کل 20 افراد لائے جا سکتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts