محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ شہری گرم کپڑے، سوئٹرز، جیکٹس، لحاف، کمبل نکال لیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ 16 دسمبر کے بعد سردی میں مزید اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان میں زور پکڑ رہا ہے۔
آج کل سے شہر کا درجہ حرارت رات کے وقت کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ جبکہ نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔