پاکستان نے انڈیا سے دوسری پوزیشن چھین لی ۔۔ ویسٹ انڈیز سے جیت کے بعد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے اپنے نام کرلی۔ سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ پاکستان نے بھارت سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن بھی چھین لی ہے۔
ولڈ کپ کے دوران پاکستان ٹیم کی پرفارمنس میں پانچ درجہ بہتری آئی اور اب پاکستانی کرکٹ ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں کی طرح ابھر رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج کے پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان بھارت سے دوسرے نمبر پر برتری حاصل کرلے گا ۔
پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 208 رنز کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، محمد رضوان 87 اور کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔