ایک طرف لاشیں اُٹھائی جا رہی تھیں اور ایک طرف لوگ پیسوں کے بیگ لوٹ کر بھاگ رہے تھے ۔۔ بینک کے بہادر سیکیورٹی گارڈ نے لاکھوں روپے سے بھرا تھیلا بچالیا

image
کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پراچہ چوک پر نالے میں دھماکہ ہوا جس سے 15 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ دھماکہ جس وقت ہوا وہاں ہلچل مچ گئی۔ چونکہ ایچ بی ایل بینک کی برانچ نالے کے قریب عمارت کے پہلی فلور ہر تھی۔ ہر کوئی اپنی جان بچانے کے دم پر تھا۔ لیکن وہیں کچھ ایسے بے حس لوگ بھی سامنے آئے جو بینک کے اندر رکھے ہوئے پیسوں سے بھرے بیگ چرانے کی کوشش کرنے لگے۔
لیکن بینک کے وفادار سیکیورٹی گارڈ نے پیسوں کے بیگ چوری ہونے سے بچا لئے۔ سیکیورٹی گارڈ کے مطابق: " لوگ پیسوں کی گڈیاں اور نوٹ چرا کر بھاگ رہے تھے میں نے دیکھا تو روکا یہاں تک کہ پولیس والوں کو بھی آوازیں لگائی کوئی مدد کو نا آیا تو میں نے خود ہی کوشش کی اور تمام کیش بیگ محفوظ کرلئے۔ ایک طرف لاشیں اور زمینوں کو اٹھایا جا رہا تھا اور ایک طرف کم ظرف لوگ پیسوں کو چرا کر بھاگ رہے تھے۔ "

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts