ایسا کیا ہوا جو فائیو اسٹار ہوٹل نے پاکستانی کرکٹرز کو اچانک راتوں رات کمرے خالی کرنے کا کہہ دیا؟

image

پی سی بی کی بد انتظامی کے باعث قائدِ اعظم ٹرافی کی فائنلسٹ ناردرن اور خیبرپختونخوا ٹیموں کو اس وقت جگ رسائی کا سامنا کرنا پڑا، جب کراچی میں موجود فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھیرے کھلاڑیوں کو اچانک راتوں رات کمرے خالی کرنے کو کہہ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی احکام نے مقامی ہوٹل میں 22 دسمبر تک کی تصدیق شدہ بکنگ کرائی گئی تھی، جبکہ فائنل کیلئے دونوں ٹیموں کی بکنگ کو کنفرم نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم دن گزرنے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے کھلاڑیوں سے راتوں رات ہوٹل کے کمرے خالی کرنے کا کہہ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ضرورت کے تحت پی سی بی حکام نے فوراً کھلاڑیوں کو شاہراہِ فیصل پر موجود تھری اسٹار ہوٹل میں منتقل کیا گیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں درکار تعداد میں کمرے موجود نہ ہونے کی صورت میں کھلاڑیوں کو بہترین جگہ پر منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قائدِ اعظم ٹرافی کھیلنے والی دونوں ٹیموں میں پاکستان کے ٹاپ اسٹارز کرکٹر بھی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US