جہاں دنیا بھر میں لوگ نئے آنے والے سال کے بارے میں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی زندگیوں میں نیا آنے والا سال کیسا ہوگا، وہاں پاکستانی اس بارے میں فکرمند رہتے ہیں کے اگلے آنے والے سال 2022 میں کتنی چھوٹیاں ہونگی۔
پاکستان میں سال 2022 میں سرکاری طور پر 35 عام تعطیلات ہونگی۔ جن میں سے 20 اختیاری اور 15 غیر اختیاری ہونگی۔
جبکہ عیدالفطر کی 3 چھٹیاں 3 سے 5 مئی تک ہونگی، اور 10 سے 12 جولائی کو عیدالاضحٰی کی 3 چھٹیاں ہونگی، اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم کی چھٹیاں 7 سے 8 اگست کے درمیان ہونگی۔ جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ کی عام تعطیل ہوگی۔
اس طرح 2022 میں کل 15 عام تعطیلات میں سے 6 اتوار کے روز ہوں گی۔
خیال رہے کہ اسلامی چھٹیاں چاند کی رویت کے حساب سے طے کی جاتی ہے۔