جنید صفدر کی شادی کے ہنگامے ختم ہوئے تو سوشل میڈیا پر انھیں ملنے والے تحفے تحائف کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ سب جاننا چاہتے ہیں کہ شریف خاندان میں ہونے والی اس شاندار تقریب میں دلہا دلہن کو کیا تحائف ملے۔
والد کیپٹن صفدر نے کیا دیا؟
کیپٹن صفدر سے جب میڈیا نے بیٹے اور بہو کو دیے جانے والے تحفے کے بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے عائشہ کو لمبی زندگی، صحت اور تندرستی کی دعا دی ہے۔ جس طرح اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی یوی دی ہے اللہ سب کے بیٹوں کو اچھی بیویاں دے“
مرسیڈیز ایس کلاس
کہا جاررہا ہے کہ جنید کی والدہ مریم نواز نے بیٹے جنید اور بہو عائشہ سیف کو شادی کے تحفے پر مرسیڈیز کمپنی کی سب سے مہنگی گاڑی مرسیڈیز ایس کلاس 2021 کا ماڈل دیا گیا ہے۔ اس گاڑی کی قیمت کسٹم ملا کر تقریباً سات کروڑ سے زیادہ بنتی ہے۔
لندن میں بنگلہ
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے نواسے جنید کو ان کی شادی کے تحفے کے طور پر لندن میں ایک شاندار بنگلہ دیا ہے۔ یہ بنگلہ لندن کے پوش علاقے میں واقع ہے جس کی قیمت ٧ لاکھ پاؤنڈز بتائی جارہی ہے اور سالانہ ٹیکس 10 ہزار پاؤنڈ ہوگا۔
شادی میں ملنے والے تحائف کے بارے میں اگرچہ سوشل میڈیا پر تو بہت ساری خبریں گردش میں ہیں لیکن گاڑی، بنگلہ یا کسی بھی قسم کے قیمتی تحفے کے بارے میں تاحال کسی مستند زرائع سے خبر نہیں ملی ہے۔ فی الحال ان تمام قیمتی تحفوں کی خبر کی صداقت کے بارے میں کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔