اس تصویر میں عمران خان کے ساتھ بیٹھا یہ شخص کون ہے؟

image

سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک یادگار تصویر گردش کررہی ہے، جس میں عمران خان کو کسی شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں عمران کے ساتھ بیٹھا شخص کون ہے؟

اگر آپ تصویر میں موجود شخص کو نہیں پہچان پائیں ہیں، تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ اس تصویر میں بیٹھا شخص کوئی اور نہیں، بلکہ پاکستان کے جانے مانے موسیقار اور گلوکار سلمان احمد ہیں۔

دراصل معروف بینڈ "جنون" کے سلمان احمد کو بچپن سے کرکٹ کا شوق تھا، جبکہ وہ نامور موسیقار کے طور پر دنیا کے سامنے آئے۔

مگر موسیقی میں اپنا نام بنانے سے پہلے وہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے، جس پر انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔

سلمان احمد بتاتے ہیں کہ عمران خان نے انہیں بنگلہ دیش کے پہلے دورے کیلئے ٹیم میں بھی شامل کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ لمحے میرے لیے ناقابل فراموش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US