استری ہو یا بلینڈر سب سستا ہے.. جانیں ایسی مارکیٹ کے بارے میں جہاں سب چیزیں انتہائی سستی ملتی ہیں

image

الیکٹرونکس کا سامان لینا ہو تو لوگ سوچتے ہیں دس پندرہ ہزار تو کہیں نہیں گئے۔ اس کے بعد پھر یہ ڈر بھی ہوتا ہے کہ خریدا جانے والا مہنگا سامان خراب نکل آیا تو سارے پیسے ڈوب جائیں گے۔ لیکن کراچی میں ایک ایسی مارکیٹ موجود ہے جہاں مہنگا الیکٹرونکس کا سامان انتہائی کم داموں میں ملتا ہے۔

کراچی شہر کے بیچوں بیچ صدر مارکیٹ میں الیکٹرونکس کا امپورٹڈ سامان اور کراکری کی کئی دکانیں موجود ہیں۔ گرائینڈر ہو یا جوسر، استری، ٹوسٹر یہاں تک کہ 4 پیس کا فوڈ پروسیسر بھی انتہائی کم قیمت میں مل جاتا ہے۔

معیاری برتن بھی سستے مل جاتے ہیں

اسی طرح برتن اور امپورٹڈ کراکری، ڈیکوریشن پیسز کا بھی اچھا خاصہ سامان موجود ہے۔ کرسٹل کی ڈیکوریشن پیسز کی جوڑی 1500 تک میں مل جاتی ہے جبکہ کرسٹل کی 6 پیالیاں اور ساسرز کا سیٹ 1000 میں مل جاتا ہے اور ان کو چیک کرنا بھی آسان ہے کیونکہ دکاندار سارا سامان دکھا کر بیچتے ہیں۔

ہر چیز خریدنے سے پہلے چیک ضرور کرلیں

ان دکانوں پر وی لاگ بنانے والی شیف عظمیٰ کا کہنا ہے کہ یہ سامان اگرچہ امپورٹڈ ہوتا ہے اور بہت کم داموں میں یہاں سے مل جاتا ہے لیکن چائنا یا باہر سے آئی ان چیزوں کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔ کیونکہ دکانداروں کے پاس بھی سامان کی گارنٹی نہیں ہوتی اس لئے جو چیز بھی خریدنی ہو وہ اپنی ذمہ داری اور خوب دیکھ بھال کر خریدیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US