شاہنواز دہانی کی ناک میں بچپن سے پھنسا ہوا کنکر نکال دیا گیا، تصویر وائرل

image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنوار دہانی کی ناک کی سرجری ہوئی ہے۔ ان کی ناک میں بچپن میں کنکر پھنسا ہوا تھا۔ جو آپریشن کے بعد نکال دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ہسپتال سے لی گئی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
ان کو بچپن میں شدید چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سے ناک کی ہڈی بھی متاثر ہوئی تھی اور اکثر سانس لینے میں تکلیف ہوتی تھی۔ اب ان کی ناک کی ہڈی کا مسئلہ بھی ٹھیک کیا گیا ہے۔ 2 گھنٹے کی سرجری اور ریکوری کے بعد شاہنواز دہانی کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے پہلے مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US