ماں کی محبت اور عظمت سب سے بڑھ کر ہے۔ ماں کے بغیر زندگی کا حصول ممکن نہیں۔ بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو بھی ماں اس کو سہارا دیتی ہے اور بڑا ہو جائے تو بھی ماں کے قدموں میں بچوں کو سکون ملتا ہے۔ ہم نے سوشل میڈیا پر ایسی بہت سی کہانیاں روزانہ پڑھی ہیں جن میں ماں کے پاؤں دھو کر پینے والے لوگ نظر آئے ہیں۔ جن کے لیے ماں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈونیشیا میں ہر سال بدھ والے دن ماں کے پاؤں کو دھو کر پینے کا رواج صدیوں سے چل رہا ہے۔ یہ لوگ چونکہ بدھ مت کو ماننے والے بھی ہیں۔ جو بدھ کے دن کو مقدس ترین دن سمجھتے ہیں۔ اس دن سڑکوں پر بچے اپنی ماؤں کے پیر دھو کر چومتے ہیں۔ ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ویسے تو ماؤں کا عالمی دن 22 دسمبر کو ہر سال انڈونیشیا میں منایا جاتا ہے۔ جبکہ سڑک پر ہزاروں بچے ماؤں کے پاؤں دھو کر اپنی ماؤں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ لیکن بدھ کے دن اس لیے دھوتے ہیں کیونکہ ان لوگوں کا ماننا ہے کہ خدا نے بدھ کے دن زندگی اور موت کے لیے سامان رکھا ہے۔ بدھ کے دن بدھ مت میں کامیابی کے لیے راستہ آسان ہوتا ہے۔ اس دن خدا سب سے پاک دعا قبول رکتا ہے۔ لہٰذا انڈونیشیا میں ہر بدھ کے دن ماؤں کے مقدس قدموں کو چوم کر خدا سے ان کی اور اپنی کامیابی کے لیے دعائیں کی جاتی ہیں۔