ہمیشہ کھانا کھانے کیلئے تو لوگوں کو جلد بازی کرتے ہوئے دیکھا ہے مگر کھانے کا بل دیتے وقت اتنی جلد بازی کرتے ہوئے تو پہلی بار ہی دیکھا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں 2 دوست کھانا کھانے پہنچے اور آپس میں بل ادا کرنے پر تقرار ہو گئی۔
یہ دونوں دوست ظہران الجنوب نامی ایک ڈرائیو تھرو ریسٹورنٹ میں گئے تھے جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو دوست ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا تھا وہ کیش کاؤنٹر سے نزدیک تھا تو اس نے کھڑکی سے ہاتھ بڑھا کر رقم دینے کی کوشش کی مگر دوسرے دوست نے زرا برابر بھی دیر نہ کی۔
اور ڈرائیونگ سیٹ کے برابر والی سیٹ سے اٹھ کر گاڑی کی چھت سے ہوتا ہوا، اپنے دوست سے جلد پیسے کیش کاؤنٹر پر دے دیے جس سے اسکا دوست بھی ہکا بکا رہ گیا۔
اس کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے اور کچھ ہی فاصلے پر آ کر جس شخص نے گاڑی کے چھت سے ہوتے ہوئے رقم ادا کی تھی اسے خیال آیا کہ کیوں نہ اس واقعے کی ویڈیو حاصل کی جائے۔
مزید یہ کہ پھر وہ اسی ریسٹورنٹ واپس آئے اور ریسٹورنٹ انتظامیہ سے درخواست کی کہ ہمیں سی سی ٹی وی سے وہ ویڈیو دے دیں جس پر انکے ساتھ انتظامیہ نے تعاون کیا اور انہیں ویڈیو دے دی گئی۔
اس کے علاوہ انوکھا واقعہ ہونے کے باعث انہوں نے اسے ٹک ٹاک اور ٹویٹر پر شیئر کر دیا جس کی وجہ سے اب تک اس ویڈیو کو 40 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ سکے ہیں۔
واضح رے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دوست عبدالرحمان الوداعی کا اس واقعے پر کہنا ہے کہ جس وقت یہ تقرار ہو رہی تھی ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ ویڈیو بن رہی ہے۔
البتہ جب ہم وہاں سے روانہ ہوئے تو میرے جس دوست نے رقم ادا کی تھی اسے خیال آیا کہ یہ ویڈیو حاصل کرنی چاہیے۔