یہ اتنی بھی معصوم نہیں، شرارت تو کی ہوگی ۔۔ شرمیلا فاروقی کی والدہ کے واقعے پر شائستہ لودھی نے کیا کہا؟

image

سوشل میڈیا پر نادیہ خان اورشرمیلا فاروقی کا واقعہ کافی گردش میں تھا، جس پر مداحوں سمیت صارفین بھی متوجہ ہوئے۔

لیکن اب ایک بار پھر یہ معاملہ سوشل میڈیا پر چرچہ حاصل کر رہا ہے، لیکن اس بار شائستہ لودھی بھی خبروں میں ہیں۔

نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کی والدہ کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے مشہور مارننگ شو ہوسٹ شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان سے اب جھگڑا ختم کر دینا چاہیے، شائستہ لودھی اس انٹرویو میں صورتحال کے حوالے سے بات کر رہی تھی، جبکہ نادیہ کے مزاحیہ انداز پر بھی توجہ دلائی۔

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ نادیہ خان اتنی بھی معصوم نہیں، کہ انہوں نے شرارت نہ کی ہو۔

شائستہ لودھی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین بھی متوجہ ہو گئے ہیں، کوئی اسے تفریح میں لے رہا ہے تو کوئی اس واقعے پر ملا جلا ردعمل دے رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow