ماموں کو دیکھا تو خود بھی نماز پڑھنے کھڑی ہوگئیں۔۔ جانیں ان سیلیبریٹیز کے بارے میں جو اپنے بچوں کو دین کی تعلیم بھی دیتے ہیں

image

نماز تو ہر گھر میں پڑی جاتی ہے اور جب گھر میں چھوٹے بچے ہوتے ہیں تو بڑوں کو دیکھ کر انھیں بھی نماز کا شوق پیدا ہوجاتا ہے ایسا ہی کچھ ایمن خان اور منیب بٹ کی گڑیا ایمل خان کے ساتھ بھی ہوا جو اپنے ماموؤں کو نماز پڑھتا دیکھ کر خود بھی نماز پڑھنے کھڑی ہوگئیں۔ ویڈیو دیکھیے

ایمل کی خالہ منال خان لاڈلی بھانجی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھتی ہیں “نماز ٹائم“۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی امل اپنے ماموؤں کو نماز پڑھتے ہوئے کتنے غور سے دیکھ رہی ہیں اور سر پر دوپٹہ لے کر بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

پاکستانی سیلیبریٹیز کے بچے اور نماز کا شوق

پاکستانی سیلیبریٹیز اپنے کام میں مصروف تو رہتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے بچوں کی وائرل ویڈیوز دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اپنے بچوں کی تربیت میں وہ نماز اور دین کی پابندی کے قائل ہیں۔

عائشہ خان

شادی کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان کی جانب سے بھی کچھ عرصہ پہلے سوشل میڈیا پر اپنی ننھی پری کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی تھی

سرفراز احمد

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ والد کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow