لاکھوں یا کروڑوں روپے ۔۔ امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ کی تنخواہ کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

image
بھارتی اداکار امیتابھ بچن نہ صرف بھارت اور پاکستان میں مشہور ہیں بلکہ دنیا بھر میں لیجنڈری اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ جتنا ان کا نام بڑا ہے اتنی ہی زیادہ ان کے گارڈ کی تنخواہ ہے۔
امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ اور بھارتی پولیس اہلکار جتندر شندے تھے جن کو حال ہی میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نکالا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس کی تنخواہ سالانہ پاکستانی 3 کروڑ 52 لاکھ 34 ہزار 4 سو 36 روپے سے زیادہ ہے اور بھارتی ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔ اس حساب سے ان کی ماہانہ تنخواہ 30 لاکھ سے زائد ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ تنخواہ شاہ رُخ خان اپنے گارڈ روی خان کو دیتے ہیں جوکہ سالانہ 3۔2 کروڑ روپے ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow