چہرے اور ماتھے پر گہری چوٹیں ۔۔ بھارتی اداکار سلمان خان بری طرح زخمی

image

پاکستان ہو یا ہندوستان دونوں ہی ملکوں میں اگر کوئی اداکار سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے تو وہ ہے سلمان خان جنہیں دنیا بھائی جان کے نام سے بھی جانتی ہے۔ مگر اب بھائی جان کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بری طرح زخمی ہیں اور انکے ماتھے اور چہرے پر گہری چوٹ لگی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انکے مداحوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایک فلم کا سین تھا جس میں ان کے ساتھ تصاویر میں اداکارہ کترینہ کیف بھی نظر آ رہی ہیں اور وہ بھی بہت زخمی ہیں۔

ویسے بھی اج کل کترینہ کیف اور سلمان خانا دونوں ہی اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ تصاویر بھی اسی فلم کے سیٹ کی ہیں جو شوٹنگ کے دوران کھینچی گئیں ارو پھر یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

وضح رہے کہ ان وائرل تصاویرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف نے جنگی جیکٹ ارو جینز زیب تن کیے ہوئے ہیں اور سلمان خان ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے ہوئے ہیں ان دونوں کے لباس اور وائرل تصاویر میں اردگرد کے ماحول کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم بہت ہی بہترین ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow