2 سال سے پریشان تھی، سکون نہیں مل رہا تھا ۔۔ ثناء خان سے متاثر ہو کر اداکارہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی

image

مشہور سابقہ اداکارہ ثناء خان سے متاثر ہو کر ایک اور اداکارہ نے اس سوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

معروف ٹی وی شو بگ باس سے شہرت پانے والی اداکارہ مہہ جبین صدیقی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سال سے پریشان تھی کہ ایسا کیا کروں جس سے سکون مل سکے۔

تو بس پھر میں میں نے محسوس کیا کہ اپنی اصل زندگی کو بھلا کر میں دکھاوے کی زندگی جی رہی تھی۔

اور اللہ کی نا فرمانی کر کے انسان کو کبھی سکون نہیں ملا ہے یہی نہیں بلکہ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کر لیا جائے لوگ آپ کی قدر نہیں کریں گے اس سے بہتر ہے آپ اپنے وقت کو اللہ کو خوش کرنے میں لگائیں۔

اس کے علاوہ مہہ جبین کا مزید یہ کہنا تھا کہ 1 سال سے ثناء خان کو فولو کر رہی ہوں ، ان کی باتیں اچھی لگتی تھیں، انہیں دیکھ کر ہی دل میں بیان سننے کا شوق پیدا ہوا۔

مزید یہ کہ اللہ سے توبہ کرکے جو سکون ملا وہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی جو سکون ڈھونڈ رہی تھی وہ اللہ کی عبادت میں ملا اور اب میں ہمیشہ حجاب میں ہی رہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow