کچھوے نے بلی کی دم پر کاٹ لیا ۔۔ کچھوے اور بلی کی لڑائی میں کون جیتا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں دلچسپ اور منفرد چیزیں موجود ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کچھوے اور بلی کی لڑائی کو دیکھا جا سکتا ہے، بلکہ اس کو یوں کہاں جائے تو برا نہیں ہوگا کہ کچھوا بلی کو تنگ کر رہا ہے۔

کچھوے کو عام طور پر سستی اور سست روی سے جوڑا جاتا ہے، آہستہ رفتار اور اپنے پتھریلے انداز کی بدولت کچھوے سے متعلق عام خیال کیا جاتا ہے کہ جانداروں میں شمار کیے جانے والا کچھوا کیسے لڑ سکتا ہے؟

اسی طرح طرح بلی سے متعلق کچھ الگ خیال کیا جاتا ہے، اپنے نخریلے انداز اور تیز ناخن کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کرنے والی بلی اکثر لوگوں کو پیاری لگتی ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو ڈرا بھی دیتی ہے۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھوا بلی کے پاس موجود ہے جبکہ بلی حیرت سے اسے دیکھ رہی ہے۔

کچھوا بلی کو ٹکرے مار رہا تھا اور ساتھ ہی بلی کی دم پر کاٹ بھی رہا تھا جس کے باعث بلی ڈر کر کچھوے سے دور ہو گئی۔ لیکن کچھوا پھر بلی کو تنگ کرنے کے لیے آگے آ گیا۔

اس سب صورتحال میں صارفین کو ایک نئی ویڈیو ضرور مل گئی کیونکہ عام طور پر کچھوا بلی سے لڑتا ہوا دکھائی نہیں دیتا ہے، مگر اس ویڈٰیو نے کچھوے کی پھرتیلیوں کو بھی اجاگر کر دیا ہے، اور ثابت کر دیا ہے کہ کچھوا بھی دل رکھتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US