کوئی گدھے پر بیٹھ کر آگئی تو کوئی ایمبولینس پر چڑھ گیا ۔۔ جانیے پی پی کے لانگ مارچ سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہے

image

مارچ کا مہینہ ہمیشہ ہی پاکستانی سیاست میں گرما گرمی لے کر آیا ہے، چاہے وہ اپوزیشن ہو یا پھر حکومت، دونوں ہی مارچ کے مہینے کو بھولتے نہیں ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی سے لانگ مارچ کی شروعات کر دی ہے، جو کہ اسلام آباد میں جا کر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہونے تک جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی اس حوالے سے پُر امید ہے کہ اپوزیشن جماعت حکومتی جماعت کو تمام تر جمہوری دروازوں سے ہوتے ہوئے نکال باہر کرے گی۔

لیکن حکومتی جماعت بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی لانگ مارچ میں کوئی خلل نہ ڈالنے کا اعلان کیا جبکہ حکومتی جماعت کے برتاؤ سے محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت اس لانگ مارچ سے ڈری ہوئی نہیں ہے۔ بہر حال اس حوالے سے وقت ہی بتائے گا کہ کون ڈرا ہے اور کون نہیں۔

لیکن اس سب میں جو سب سے زیادہ انجوائے کر رہے ہیں وہ ہیں رہنما اور جیالے، کیونکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر الزام ہے کہ وہ عوامی گاڑیوں میں سفر نہیں کرتے ہیں۔ لیکن اس مارچ میں رہنما بھی عوامی گاڑیوں میں نظر آئے۔

اس دوران کوئی گدھا گاڑی پر تھا تو کوئی ٹرک پر، لیکن ان سب میں کچھ جیالے ایسے بھی تھے جو کہ اوپر سے آ رہے تھے یعنی سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ اور رہنما شیری رحمٰن بھی کسی سے پیچھے نہیں، واضح رہے پیپلز پارٹی کے ہر احتجاج میں شیری رحمٰن پیش پیش رہتی ہیں۔ اس بار بھی وہ لانگ مارچ کے دوران سامنے نظر آ رہی ہیں۔

لیکن لانگ مارچ کے دوران ہی شیری رحمٰن حادثے سے بال بال بچ گئی تھیں، دراصل ہوا کچھ یوں کہ لانگ مارچ کا ٹرک جب پیڈیسٹرئین برج کے پاس پہنچا تو شیری رحمٰن ٹرک پر کھڑے نظارے کر رہی تھیں، کہ اسی دوران ٹرک میں موجود دیگر رہنماؤں نے شیری کو آواز لگا کر نیچے ہونے کا کہا، لیکن شاید گہما گہمی وہ کچھ سن ہی نہ پا رہی تھیں، اسی دوران ایک نوجوان نے فورا نے شیری رحمٰن کو نیچے کی طرف دھکیلا، نیچے ہوتے ہی ٹرک برج سے گزرا جس سے خود شیری رحمٰن بھی ایک لمحے کو ڈر گئیں۔ تاہم وہ محفوظ رہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی اپنے دلچسپ انداز اور پارٹی کےدفاع کے طور پر مشہور ہیں، لیکن لانگ مارچ سے ایک دن قبل شرمیلا گدھا گاڑی پر بیٹھ کر عوامی انداز میں لانگ مارچ کی تیاری کر رہی تھیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اسی طرح ایک جیالا ایسا بھی تھا جو کہ ایمبولینس پر چڑھ کر جھنڈا ہاتھ میں لیے پُر سکون انداز میں بیٹھا ہے۔ یوں اس طرح جیالے کا بیٹھا صارفین کو بے حد پسند آیا ہے، کوئی اسے تفریح کا ذریعہ بنا رہا ہے تو کوئی اسے جیالے کا والہانہ اظہار محبت کہہ رہا ہے۔

اس سب میں دلچسپ صورتحال یہ بھی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ لانگ مارچ 34 مقامات پر رکے گا یعنی 34 مقامات پر جیالے خوب کھانا کھائیں گے، کیونکہ جہاں جہاں سے یہ قافلہ گزرے گا، لوگوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US