طوبیٰ انور کے بعد کیا عامر لیاقت اب اپنی تیسری اہلیہ دانیہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کرنے جا رہے ہیں؟

image

پاکستان کی جانی مانی شخصیت عامر لیاقت حسین جو اپنی تیسری شادی کی وجہ سے کافی خبروں کی زینت بنے مگر اب انہوں نے اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا عندیہ دیا جس کی پوسٹ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی۔

ایک مقبول فیشن میگزین نے گزشتہ روز اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے عوام کو اس بات سے آگاہ کیا تھا اور اب عامر لیاقت حسین نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ شیئر کر کے اس بات کی تصدیق کی تھی تاہم اب سے کچھ دیر قبل عامر لیاقت کی جانب سے ان کے آفیشل فیسبک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی جس میں انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گے۔

ِانہوں نے لکھا کہ یہ سراسر جھوٹی خبر ہے، وہ مکمل طور پر گھریلو خاتون ہیں اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔ ہاں وہ سیٹ پر میرے ساتھ ہوں گی لیکن اسکرین پر نہیں۔ تاہم میں نے ابھی تک ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے کیونکہ میں ایک بین الاقوامی اینی میٹڈ فلم کر رہا ہوں اور اپریل میں ڈبنگ کی تاریخیں طے ہیں۔ چیزیں ابھی عمل میں ہیں۔ اس لیے اس قسم کی افواہوں سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت نے اسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے شوبز میں آنے سے متعلق کہا تھا کہ میں دانیہ کو شوبز میں لے کر آؤں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow