میری بیوی ہی میری دوسری شادی کروا کے رہے گی ۔۔ سرفراز احمد اپنی اہلیہ کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

میں آج بھی اسی گلی میں رہتا ہوں جہاں پیدا ہوا تھا، اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کرعلاقہ میں نکل جاتا ہوں۔ یہ الفاظ آپ نے آج کل سوشل میڈیا پر سنے ہوں گے۔ یہ الفاظ قومی کرکٹ ٹیم کے مایاناز کھلاڑی سرفراز احمد کے ہیں جو حال ہی میں اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ اداکارہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے تھے ۔

اس پروگرام میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق کئی سوالوں کے جوابات دیے۔ سب سے پہلے جب ان سے پوچھا گیا کہ بیوی آپ کا کوئی جھوٹ پکڑ لیں تو زیادہ سے زیادہ کیا کہیں گی تو سرفراز کہتے ہیں کہ بس یہی کہتی ہیں کہ آپ اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہیں ۔ اسی طرح ایک سوال کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ میری بیوی کو اور میری سالی کو بہت خواب آتے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ میری بیوی کو تو اس طرح کے خواب آتے ہیں کہ میں نے دوسری شادی کر لی یا پھر کہیں کر نہ لوں؟

اس بات پر ان کی اہلیہ خوب ہنسی پھر سرفراز نے کہا کہ میں تو کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ میں شادی نہیں کروں گا دوسری مگر جس طرح اسے خواب آتے ہیں یہ کروا دے گی انشاء اللہ۔ انشاء اللہ کا الفاظ زبان سے ادا ہونے پر اہلیہ نے فوراََ کہا ایسا تو نہ کہیں آپ۔ شو کے دوران پوچھے جانے والے دلچسپ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق کپتان نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ میں آج بھی اسی گلی میں رہتا ہوں جہاں پیدا ہوا تھا، بچوں کو بھی موٹر سائیکل پر بٹھا کر نکل جاتا ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts