سونے کے بڑھتے ہوئے داموں سے عوام بری طرح پریشان ہے۔ خصوصاً وہ والدین جن کے بچوں کی شادی کا موقع ہے۔ عید کے بعد تو ویسے بھی شادیوں کا سیزن ہوتا ہے جس سے سونے کی خرید و فروخت میں دگنا اضافہ ہو جاتا ہے مگر اس مرتبہ عید سے قبل ہی سونے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
800 روپے اضافے کے بعد اب سونے کی نئی قیمت فی تولہ 1 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 855 روپے ہوگئی ہے۔
ملکی تاریخ میں سونےکی یہ بلند ترین قیمت ہے۔ اس سے پہلے 1 لاکھ 32 ہزار روپے تھی۔
عالمی صرافے میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہو کر1926 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔