سحری اور کھانا ساتھ مل کر بناتے ہیں ۔۔ وہ شوبز سیلیبرٹیز میاں بیوی کونسے ہیں جو ایک ساتھ کھانا بنانا پسند کرتے ہیں

image

عام لوگوں کی طرح پاکستانی ستارے بھی سحری اور افطاری کا بھرپور طریقے سے اہتمام کرتے ہیں۔ سیلیبریٹیز میاں بیوی ایک دوسرے کا کچن کے کاموں میں ہاتھ بٹاتے ہیں اور افطاری کے علاوہ مل کر مزے مزے کے کھانے بھی تیار کرتے ہیں۔

آج ہم شوبز انڈسٹری کے اُن مرد اداکاروں کے بارے میں بات کریں گے جو اپنی بیگمات کے ساتھ کھانا بناتے اور افطاری و سحری تیار کرتے ہیں۔

1- منیب بٹ اور ایمن خان

شوبز کے مشہور اداکاروں میں سے ایک منیب بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل قائم کیا ہوا ہے جہاں وہ اپنی روز مرہ زندگی اور گھومنے پھرنے کی مختلف ویڈیوز شئیر کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جہاں وہ دبئی کے ایک ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ وموجود تھے۔ اداکار منیب بٹ اپنی اہلیہ ایمن خان کے ساتھ کھانا تیار کرتے ہیں۔

2- زولقرنین سکندر اور کنول آفتاب

ٹک ٹاک سے شہرت پانے والے زولقرنین سکندر کی اہلیہ کنول آفتاب نے پہلی بار سحری تیار کی جس کی ویڈیو زولقرنین نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ کنول آفتاب سحری تیار کرتی ہیں۔

3 - یاسر حسین اور اقرا عزیز

یاسر حسین کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کھانا بنانے میں اپنی اہلیہ کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ دونوں اداکاروں کی کھانا بناتے ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مٹن کڑھائی تیار کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow