مریم عقیدت سے بنی ہیں ۔۔ ریحام خان نے مریم نواز کے آنسوؤں پر کیا کہا؟ دیکھیے

image

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو مریم نواز کے آنسو بھا گئے ہیں۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ کل ہونے والے مسلم لیگ ن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کے پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے کے حق میں قرار داد منظور ہوئی تو مریم نواز حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ منظر ریحام خان کو بہت پسند آیا۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو گزشتہ دنوں کی انٹرنیٹ پر سب سے پیاری چیز ہے اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مریم نواز صرف عقیدت سے بنی ہیں ۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس گزشتہ روز لاہور کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں 199 ارکان پنجاب اسمبلی نے قرارداد کی حمایت کی۔ یاد رہے کہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ فتح کے آنسو ہیں، یہ خوشی کے آنسو ہیں، بہت جلد میاں محمد نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، اللہ پاک میری والدہ کے دراجات بلند کرے، آمین۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts