یہ سیاست میں آنے سے پہلے کیا کرتے تھے؟ عمران خان کے قریبی ساتھی اور مشہور سیاستدان زلفی بُخاری کی زندگی کے بارے میں چند دلچسپ سچ

image

زُلفی بُخاری پاکستانی سیاست میں ایک اہم نام ہیں۔ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے زُلفی بُخاری کا نام ایوان میں ضرور لیا جاتا ہے چاہے وہ پھر ای سی ایل کے حوالے سے ہو یا پھر خان صاحب کے کسی دورے کے متعلق ہو۔ زلفی بخاری کو ہر معاملے میں ضرور گھسیٹا جاتا ہے۔ جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ وہ پچھلے 10 سال سے عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔ جہاں عمران خان نظر آتے ہیں وہاں زلفی بخاری بھی لازمی ہوتے ہیں۔

بزنس ٹائکون:

زلفی بخاری کا پورا نام سید ذوالفقار عباس بخاری ہے۔ یہ 3 دسمبر 1980 کو پیدا ہوئے۔ بزنس اور تجارت کی دنیا میں زلفی بخاری ایک بڑا نام ہیں۔ یہ ایک بزنس ٹائکون ہیں اور امریکہ میں متعدد پراپرٹیوں کے مالک ہیں۔ جن میں عباس فنانشل ہولڈنگز لمیٹڈ، عباس انویسٹمنٹ لمیٹڈ، ملک السید لاء اینڈ کنسلٹیشن انکارپوریشن، عباس انویسٹمنٹ لمیٹڈ، عباس لمیٹڈ اور البخاری گلوبل ایکویٹی فنڈ شامل ہیں۔

لگژری کمپنیاں:

یہ HPM ڈویلپمنٹس کے بانی ہیں۔ ایک لگژری رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ فرم ہے جو مے فیئر، لندن میں واقع ہے، جس کی بنیاد انہوں نے 2011 میں رکھی تھی۔ یہ مارٹن کیمپ ڈیزائن کے شریک بانی بھی ہیں جوکہ لندن میں مقیم ایک معروف ڈیزائن اسٹوڈیو ہے جس میں بحری جہاز اور بڑے طیاروں کی آرکیٹیکچرل ڈیزائننگ ہوتی ہے۔

بیوی اور بیٹے:

ان کی عمر 42 سال ہے۔ یہ شادی شدہ اور 2 بیٹوں کے والد ہیں۔ ان کی بیگم اور بچے مستقل لندن میں مقیم ہیں۔ زلفی بخاری جائیداد کی خریدوفروخت کے کاروبار سے منسلک ہیں جو کہ انگلینڈ میں ہے۔ ان کی پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔

خاندانی حوالہ:

ان کے والد کا نام سید واجد حسین بخاری ہے جوکہ مشرف دور میں وزیرِ ماحولیات بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے چچا اعجاز حسین بُخاری پی ٹی آئی اٹک کے ممبر بھی ہیں۔ زلفی بخاری کے قریبی رشتہ دار اور مسلم لیگ نون کے سابق سینیٹر سید ظفر علی شاہ ہیں۔ زلفی بخاری عمران خان کو سیاست میں آنے سے پہلے سے جانتے ہیں۔ زلفی بخاری انگلینڈ میں عمران خان کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے معاملات کو دیکھتے ہیں اور اس حوالے سے منعقد ہونے والے زیادہ تر پروگرامز کا انتظام بھی وہی کرتے رہے ہیں۔

فلم ساز

یہ ایک فلم ساز بھی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی فلم کیک پروڈیوس کی تھی۔ 91 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین فلموں میں منتخب بھی ہوئی تھی لیکن نامزد نہیں کیا گیا تھا۔ یہ ہالی وڈ میں بھی کئی پراجیکٹس کر چکے ہیں۔ ان کی بیشتر تصاویر ہالی ووڈ اداکاراؤں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھیں۔

الزامات

ان پر 2 بڑے الزامات بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ ریحام خان نے دسمبر 2019 میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ زلفی بخاری وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مل کر ایک کرپٹ پلان کے تحت نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کو کم قیمت پر فروخت یا حاصل کرنا چاہتے تھے جبکہ یہ الزام بعد میں عدالت کی جانب سے جھوٹ پر مبنی ثابت ہوا۔ اس کے علاوہ ان پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ کئے بغیر پاکستان آنے کی اجازت دی جس کی وجہ سے پاکستان میں کووڈ-19 پھیلا لیکن یہ بات بھی ثابت نہ ہوسکی۔

وزیر مملکت:

2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا اور زلفی بخاری کو وزیر مملکت مقرر کیا تھا۔ آج کل یہ پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts