آپ نے اکثر کئی مردوں کے منہ سے سنا ہوگا کہ وہ اپنی بیویوں کی فلاں فلاں عادت سے پریشان ہیں لیکن آج ہم آپکو مردوں کی ان عادتوں کے بارے میں بتائیں گے جس سے انکی بیویاں تنگ ہیں اور وہ اسے کسی صورت بھی تبدیل کرنا چاہتی ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں۔
آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں شادی شدہ خواتین سے سوال کیا گیا کہ وہ شوہر کی کون سی عادت سے بہت تنگ ہیں، تو ایک خاتون نے بنا دیر لگائے جواب دیا کہ اپنے شوہر کی کبوتر اڑانے کی عادت سے پریشان ہوں لیکن وہ یہ عادت چھوڑتے نہیں، کئی مرتبہ کہا مجھے رکھو یا کبوتروں کو تو کوئی آگے سے جواب نہیں دیتے، اب تو بس یہ عادت ان کی بیٹی ہی چھڑوا سکتی ہے میں نہیں۔
یہی نہیں ایک خاتون نے کہا کہ میں اپنے شوہر کی زیادہ سونے والی عادت سے بہت پریشان ہوں اور چاہتی ہوں کہ یہ عادت ختم ہو جائے لیکن مجھے تو یہ ممکن ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ میرے شوہر صبح 7 بجے ناشتہ کرتے ہیں اور جب اس کے بعد دن میں موقع ملے سو جاتے ہیں، تو میں بھی زیادہ کچھ نہیں کہتی کیونکہ کام بہت کرتے ہیں اس لیے سوچتی ہوں کہ آرام ہی کرنے دوں۔
آگے بڑھتے ہیں اور آپکو بتاتے ہیں کہ ایک خاتون نے تو حد ہی کر دی شوہر کے سامنے ہی کہہ ڈالا کہ میرے شوہر بہت کم بولتے ہیں تو ان سے اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ یہ تو اچھی بات ہے تو عورت کہتی ہیں میرے سامنے تو اچھی بات ہے کہ چپ رہتے ہیں مگر یہ تو ہر کسی کے سامنے چپ رہتے ہیں بچپن کی عادت ہے کم بولنے کی بس یہ چاہتی ہوں کہ جلد از جلد یہ عادت ختم ہو جائے ۔
اس کے علاوہ کچھ کنواری لڑکیوں سے یہ سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں جو بھی میرا شوہر ہو، وہ میرے شاپنگ والے بیگ اٹھائے، میری ہر بات مانے اور ایک لڑکی نے تو یہ تک کہہ دیا کہ وہ بس مجھے ہی لڑکی سمجھ کے دیکھے اور کسی کو نہیں، اسے بس میں ہی لڑکی لگوں۔ لیکن ان سب باتوں کیلئے ضروری ہے کہ پہلے شادی تو ہو۔