بچپن میں کی جانے والی دوستی زندگی بھر ساتھ دیتی ہے۔ جو پکے اور سچے دوست بچپن میں بنتے ہیں وہ جوانی میں بننا مشکل ہے۔ اکثر ہم نے دیکھا ہے کہ بچپن کے دوست ہی آپ کی بڑی بڑی مشکلوں میں ساتھ دیتے ہیں، آپ کو سہارا دیتے ہیں۔ پھر جب دوستوں کی شادیاں ہو جاتی ہیں تو ان کے بچے بھی آپس میں گھل مل جاتے ہیں۔ بعض اوقات یہ بچپن کی دوستیاں رشتے داریوں میں بدل جاتی ہیں۔
ایسی ہی ایک کہانی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی کے والد دونوں بچپن کے دوست ہیں اور ان کی دوستی کو 50 سال ہوگئے ہیں دونوں والدین نے اپنے بچوں کی آپس میں شادی کردی۔ شادی میں گھر کے سب لوگ اور دولہا دلہن سمیت ہر کوئی خوب خوش نظر آرہا ہے۔
ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں دولہے میاں کا نام مصطفیٰ اور دلہن کا نام ازاء ہے۔ دونوں کی جوڑی ایک ساتھ خوب جچ رہی ہے۔
دونوں دوست بھی آپس میں خوشی سے گلے مل رہے ہیں۔ انسٹاگرام پوسٹ پر لوگ کمنٹ کرتے ہوئے اپنی کہانی بھی بتا رہے ہیں۔ جس سے یہ صاف واضح ہوتا ہے کہ دوستیاں رشتے داریوں میں بدل رہی ہیں، ایک دوست اپنے دوسرے دوست کی بیٹی کو اپنے گھر کی عزت بنا رہا ہے اور آپس میں بھائی چارہ پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ دوستیاں بے مثال ہیں جو گھروں اور دلوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں۔