سادگی سے ولیمہ کرنا ہی سنت ہے ۔۔ اداکارہ مریم نفیس نے اپنا ولیمہ شیلٹر ہوم میں یتیم بچوں کے ساتھ منایا، تصاویر وائرل

image

سادگی سے نکاح اور ولیمہ کرنا بھی ایک سنت ہے۔ آج کے دور میں جہاں لوگ شان و شوکت سے نکاح اور ولیمے کی تقریب کرتے ہیں وہیں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو سادگی سے شادی کی تقریبات کرتے ہیں اور مطلوبہ رقم غریبوں میں بانٹ دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اداکارہ مریم نفیس نے بھی کیا۔ ان کا نکاح پچھلے سال ہوا تھا اور شادی کی دیگر تقریبات کچھ دنوں قبل ہوئیں۔

کل رات سے ان کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مریم اور ان کے شوہر شیلٹر ہوم میں یتیم بچوں کے ساتھ اپنا ولیمہ منانے کے لیے گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ ہَلَّہ گُلّہ بھی کیا اور ان میں تحفے تحائف بھی تقسیم کیے۔

ان کے ولیمے کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں۔ کسی یتیم کا خیال کرنا ایک نیک کام ہے۔ مریم نے اپنے ولیمے کو ان بچوں کے ساتھ منا کر شوبز کی دنیا میں بھی اپنا منفرد مقام بنا لیا اور اپنے مداحوں کا بھی دل جیت لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow