یہ مفت علاج کیوں کرتے ہیں؟ تین پشتوں سے مفت ہڈیاں جوڑنے والا خاندان جن کے پاس آکر مریض مکمل صحتیاب ہوجاتے ہیں

image

آج کل مہنگائی کے اس دور میں کونسا ڈاکٹر یا حکیم مفت میں علاج کرتا ہے۔ یہ تو سوشل میڈیا ہے جس کے ذریعے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے خدا نے نیک بندے بھی موجود ہیں جو انسانیت کی خاطر مریضوں کا مفت میں علاج کر رہے ہیں۔

ایک ایسا ہی شخص سندھ سے سامنے آیا ہے جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ 3 پشتوں سے مفت ہڈیاں جوڑنے کا علاج کر رہا ہے۔

مذکورہ شخص سندھ کے ضلع میر پور خاص کے قصبے میر کی لانڈھی کے ایک گاؤں عبدالجبار خاصخیلی کے خدا ترس خاندان کا رہائشی ہے جو تین پشتوں سے لوگوں کی ہڈیاں جوڑنے کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

لوگوں کے لیے مسیحا بننے والے اور خدا ترس خاندان کے سربراہ کا نام عبدالصمد ہے جو دیسی طریقے سے ہڈیاں جوڑتے ہیں۔ اس عمل میں لوگوں بہت زیادہ تکلیف سے گزرتے ہیں۔

کس طرح انسانی ہڈیوں کو جوڑتے ہیں؟

دیسی طریقے سے علاج کرنے والے عبدالصمد خاصخیلی نے جنگ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہڈیاں جوڑنے کے لیے وہ روئی، بانس اور پٹیوں کی مدد لیتے ہیں۔ وہ مریضوں کو درد میں کمی کے لیے ادویات بھی لکھ کر دیتے ہیں۔

مریض کتنے دن میں صحتیاب ہوجاتا ہے؟

عبدالصمد نے بتایا کہ اللّٰہ کے حکم سے ان کے پاس آئے مریض ایک سے 6 ماہ کے اندر صحتیاب ہوجاتے ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ڈاکٹروں سے نااُمید ہونے والے مریض بھی صحتیابی پاچکے ہیں، بدلے میں وہ لوگوں سے صرف دعائیں ہی لیتے ہیں۔

عبدالصمد نے بتایا کہ انہوں نے ہڈیاں جوڑنے کا کام اپنے دادا سے سیکھا کیونکہ ان کے دادا عبدالصدیق سندھ کے روایتی کھیل ملاکھڑا (جسے سندھی زبان میں ملھ کہا جاتا ہے) کے پہلوان تھے۔ اگر کوئی پہلوان زخمی ہوجاتا یا اس کی ہڈی ٹوٹ جاتی تو دادا ان کا علاج کیا کرتے تھے۔ وہیں سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے اور آج تک جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts