غُصے میں دکھائی دینے والی یہ بچی پاکستان کی کون سی مشہور اداکارہ ہیں؟

image

بچپن کی یادیں ہر انسان کے ذہن میں رچ بس جاتی ہیں. زندگی بھر وہ لمحات ہمیں یاد رہ جاتی ہیں اور اگر بچپن کی تصاویر نظر آ جائیں تو دیکھ کر انسان یہی سوچتا ہے کہ کیا دن تھے وہ میں کیسی تھی/تھا، اور سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ یہ پتہ نہیں کس نے لی تھی تصویر وغیرہ وغیرہ۔ عام لوگوں کی طرح اداکار بھی اپنی تصاویر کو دیکھ کر اپنا ماضی یاد کرتے ہیں۔ نادیہ جمیل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ: '' مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ چھوٹی سی نادیہ اب بھی میرے دِل میں زندہ ہے، اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹی سی نادیہ کو اب کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔ اب اس کو کسی سے ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ ''

تصویر میں نظر آنے والی یہ غصے والی لڑکی اداکارہ نادیہ جمیل ہیں۔ نادیہ ان لوگوں میں سے ہیں جو ہر مشکل وقت کو ہنس کھیل کر گزار دیتے ہیں۔ زندگی جینے کے طریقے خود ڈھونڈ لیتے ہیں۔ نادیہ بچپن میں شرارتی بھی تھیں اور غصے والی بھی لیکن اب یہ خوش مزاج اور ہنسنے کھیلنے والی زندہ دل انسان ہیں۔

نادیہ کے ڈراموں اور اداکاری سے تو ہر کوئی ان کو پہچانتا بھی ہے اور پسند بھی کرتا ہے۔ لیکن جب سے ان کو کینسر ہوا اور یہ بیمار پڑیں اس وقت سے ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ یہ ان کی زندگی میں ایک مشکل ترین دور تھا جب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اللہ پر توکل کرکے اپنی بیماری کو شکست دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow