مجھ پر الزام لگانے والے یاد رکھیں کہ ان کی بھی بہنیں ہیں۔۔ فرح خان نے الزام لگانے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا

image

"جو لوگ مجھ پر الزام لگا رہے ہیں وہ اپنی بہنوں کو بھی یاد رکھیں"

یہ الفاظ ہیں خاتون اول بشریٰ بی بی کی خاص الخاص سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح خان کے جن پر کرپشن کے کئی الزامات لگ چلے ہیں۔

کبھی سیاست میں مداخلت نہیں کی

فرح خان اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہتی ہیں کہ وہ کبھی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوئیں نہ ہی ان کے حالات نے انھیں اس بات کی اجازت دی کہ وہ کبھی حکومتی معاملات میں مداخلت کریں۔ فرح نے مزید کہا کہ وہ سختی سے اپنے اور اپنے خاندان پر لگے الزامات کی تردید کرتی ہیں اور ان کے شوہر کاروبار کے حوالے سے پہلے ہی بیان دے چکے ہیں۔

مجھے اور میرے خاندان کو بدنام نہ کیا جائے

فرح خان کہتی ہیں کہ ان کو جن لوگوں کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے وہ بھی ان باتوں کی تردید کرچکے ہیں جبکہ ان کا خاندان ان الزامات کو سن کر سکتے کی کیفیت میں ہے اس لئے انھیں اور ان کے خاندان کو سنی سنائی باتوں کی وجہ سے بدنام نہ کیا جائے۔

بشریٰ بی بی اور فرح خان کی دوستی

فرح خان پر الزامات اپوزیشن کے علاوہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے بھی لگائے جبکہ جنگ گروپ کے مطابق عمران خان کے دورِ حکومت میں فرح خان کی دولت میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ فرح خان بشریٰ بی بی کی اتنی قریبی سہیلی ہیں کہ ان کی عمران خان سے شادی بھی فرح خان کے گھر پر ہی منعقد کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts