اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین اداکارہ صدف کنول کے دفاع میں بول پڑیں۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب صدف کنول اور شہروز سبزواری مشہور گیم شو جیتو پاکستان میں بطور مہمان مدوع ہوئے جہاں ماڈل صدف کنول کا لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا۔
سوشل میڈیا پر جب صدف کنول کی پروگرام سے متعلقہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اپنے سادہ لباس کی حیرت انگیز قیمت کی وجہ سے انہیں عوام کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا صارفین کا صدف کنول کے لباس سے متعلق کہنا تھا کہ اتنے مہنگے کپڑوں سے سونا خریدنا بہتر ہے۔ صارفین کی تنقید پر اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے لوگوں کو سخت جواب دیا جو کہ خود ایک کاروباری شخصیت ہیں۔
نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کے ذریعے کہا کہ یہ صدف کا اپنا بزنس ہے اور یہ اُن کی مرضی ہے کہ وہ کچھ بھی کریں۔
نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ اگر صدف لباس کی قیمت زیادہ رکھنا چاہتی ہے تو اس سے کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ آخر میں انہوں نے لکھا کہ نہیں خریدنا نہ خریدو!! فیشن ڈیزائنر نادیہ حسین کے سخت الفاظ کو عوام نے ناپسند کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں۔