والدین تو اولاد کو ایک کانٹا بھی چبھ جائے تو چیخ اٹھتے ہیں لیکن اس ماں پر کیا گزری جو یہ میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ آ گئی۔ یہ واقعہ ہے کوٹ ادوکا جہاں رشیدہ بی بی اپنی 5 بیٹیوں کی خاطر لوگوں سے مدد مانگنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ بقول اس ماں کے، کہ میں نے اپنی بیٹیوں کی شادیاں کرنی ہے۔ اس کیلئے میرے پاس پیسے نہیں ہے۔
مزید یہ کہ گفتگو کرتے ہوئے رشیدہ بی بی کا کہنا تھا کہ میرے خاوند خالق حقیقی سے جا ملے ہیں، اب کون ہے ان لڑکیوں کا سوچنے والا۔ بس مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اتنی مدد کر دیں کہ عزت سے انہیں اپنے گھر روانہ کر دوں۔ سید زین باسط نامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس ماں کا کہنا تھا کہ میں خود بھی اب بیمار رہتی ہوں۔ یہی نہیں ابھی بھی بخار میں مبتلا ہوں۔ زیادہ دیر کھڑی نہیں ہو سکتی۔
اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس عورت کے 8 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔ بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی کی عمر 20 سال اور تیسری بیٹی کی عمر 16 سال ہے۔ واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھائے گئے گھریلو حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ غربت نے گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور اب مشکل سے ہی گھر کا گزر بسر ہوتا ہے۔