حماد اظہر کی طبعیت ناسازہو گئی ہے اور وہ وزیراعظم ہاؤس میں ہی بے ہوش ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر روزے کے باعث پانی کی کمی کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔ جس کے بعد انہیں وزیراعظم ہاؤس میں ہی طبی امداد دی گئی۔
واضح رہے کہ اب خبر وائرل ہونے کے بعد حماد اظہر کا ٹویٹ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انکی صحت سے متعلق چلائی جانے والی خبریں درست نہیں تھی، روزے کی وجہ سے انہیں چند منٹ کیلئے چکر محسوس ہوئے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ میں اب الحمد اللہ بالکل ٹھیک ہوں۔ تمام دوستوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ۔