کسی نے دکھائی آنکھیں تو کوئی کھاتا رہا مرغی کی ٹانگ ۔۔ پاکستانی سیاستدانوں کی 5 ایسی پرانی مزاحیہ ویڈیوز جن کو دیکھ کر ہنسے بغیر رہا نہ جائے

image

پاکستانی سیاستدان جہاں آپس میں ایک دوسرے پر الزامات لگاتے نظر آتے ہیں وہیں ہنسی مزاح سے بھرپور ردِعمل کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ سیاست میں جہاں سنجیدگی سے کام لیا جاتا ہے وہیں ہمارے سیاستدان کچھ ایسی مزاحیہ باتیں بھی کر جاتے ہیں کہ بعد میں ان کا مزاق بھی اُڑایا جاتا ہے۔ ایسی ہی کچھ ویڈیوز کا تذکرہ ہم کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے کنوینشنل جلسے میں جہاں پی ٹی آئی رہنما تقریر کر رہے تھے۔ شیخ رشید عمران خان کے ہمراہ بیٹھے تھے اور ان کے ہاتھ میں بریانی کا باکس تھا۔ شیخ صاحب نے مرغی کی ٹانگ کھانی شروع کی تو عمران خان بھی ان کو دیکھ کر مسکرا رہے تھے۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

شہباز شریف سے صحافی نے وکی لیکس کو روکنے کے لیے القاعدہ سے رابطے پر سوال کیا، اس وقت یہ سوال مشکل شہباز شریف کے لیے تھا مگر آنکھیں بلاول بھٹو نے نکال دیں۔ بلاول کا یہ ردِعمل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

شیریں مزاری سے کسی نے لڈو سے متعلق بات کی تو ان کے منہ کے پاس 3 مائیک تھے جو نجی ٹی وی کے تھے، جونہی ایک مائیک شیریں رحمان کے منہ کے زیادہ قریب آیا تو انہوں نے کہا ہائے اللہ یہ لڈو میرے منہ میں کیوں ڈال رہا ہے ٹی وی ۔۔

عامر لیاقت اور مریم اورنگزیب نے ایوان میں ایک دوسرے کو زکوٹا جن اور بلبتوڑی کہہ ڈالا، یہ کلپ بھی بہت وائرل ہوا اور لوگوں نے خوب مزاق بھی اُڑایا۔

مریم نواز کے اندازِ بیاں کی بھی مثال نہیں ملتی۔ وہ اپنی بات کہتے کہتے اگر بھول بھی جائیں تو نہایت ہی پُراعتماد ہو کر لوگوں سے پوچھ لیتی ہیں۔ جب مریم خطاب کے لیے آئیں تو وہاں موجود عوام خوب شور مچا رہے تھے جس پر مریم نے یہ کہا کہ مسلم لیگ ن ایک نظم و ضبط والی جماعت ہے، مگر بات آپ دھیان اور آرام سے سنیں، مگر کسی نے ان کی نہ سنی۔ ویڈیوز دیکھیں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts