برف سے ڈھکے صحرا پر شادی کی فوٹوگرافی کروائی ۔۔ 2 ہزار میٹر کی بلندی پر چڑھ کر جوڑے نے شوٹ کروایا، تصاویر سوشل میڈیا صارفین بھی پسند کرنے لگے

image

آج کل نت نئے انداز سے شادیاں کرنے کا رواج عام ہوگیا ہے۔ کوئی شادی میں منفرد انٹری کا انتظام کرواتا ہے تو کوئی خوبصورت سی جگہوں پر جا کر فوٹو شوٹس کروانا پسند کر رہا ہے۔ یہ سب تو اب بہت عام ہوگیا ہے۔ کچھ روز سے ایک ایسی شادی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دولہا اور دلہن کٹپنا صحرا کے پہاڑوں پر چڑھ کر تصاویر بنوا رہے ہیں۔

یہ شادی پریانکا اور جے کی ہے۔ اس ہندو جوڑے نے اپنی شادی اسکردو کے برفیلے صحراؤں میں کی۔ شادی کی فوٹوگرافی معروف فوٹوگرافر احمد صمد ضیاء نے کی جبکہ تمام تر ڈیکوریشن میرا ڈور ویڈینگ نامی ویڈنگ پلانر نے کی۔

ان کی شادی کی ایک اور منفرد بات یہ تھی کہ اس میں شادی کی انٹری پر خوبصورت سی دعا لکھی گئی تھی۔ جو دولہا اور دلہن کی جانب سے شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کے لیے لکھی گئی تھی۔

جے اور پریناکا کی شادی کی تصاویر سب کو خوب پسند آرہی ہیں۔ ہر کوئی انہیں اپنے انداز سے دعائیں دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ کٹپنا صحرا جس کے برفیلے پہاڑوں پر چڑھ کر ان دونوں سے تصاویر کھنچوائی اس کی بلندی تقریباً 2 ہزار سے 2880 میٹر بلند ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow