ان کے شوہر لاکھوں روپے کس کاروبار سے کماتے ہیں؟ شائستہ لودھی پہلی بار شوہر کے بزنس اور ان کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

مشہور اینکرز اور ہوسٹ سے متعلق آپ نے ایسی کئی خبریں سنی ہوں گی جو کہ سب کی توجہ کا باعث بن جاتی ہیں، مارننگ شو ہوسٹ بھی اپنے پروگرامز کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور ہوسٹ شائستہ لودھی کے بارے میں بتائیں گے۔

شائستہ لودھی کا شمار ان چند مارننگ شو ہوسٹ میں ہوتا ہے جنہوں نے مارننگ شوز کی دنیا میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرایا تھا، شادیوں کے سیزن، جنات کی حاضری کے سیز سمیت کئی ایسی سیزنز مارننگ شوز کی جان بنے مگر شائستہ نے ہمیشہ ہی بہترین کانٹینٹ کی طرف توجہ مبذول رکھی۔

مارننگ شو کی میزبان شائستہ لودھی نے میزبانی کے بعد اداکاری میں بھی اپنا قدم جمانے کا ارادہ ظاہر کیا اور اپنی اداکاری سے سب کو دنگ کر دیا تھا۔

نجی زندگی میں بھی شائستہ لودھی نہ صرف اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں بلکہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں جو انہیں ہر قدم پر کامیابی ملی۔

شائستہ لودھی نے دوسری شادی انور لودھی سے کی تھی، شادی کے بعد انور لودھی نے نہ صرف شائستہ کو اپنی زندگی میں قبول کیا بلکہ ان کے بچوں کو بھی اسی طرح پیار کرتے ہیں کہ جیسے ان کی اپنی اولاد ہوں۔

شائستہ اور انور کی ایک دوسرے کے ساتھ لمحات کچھ اس طرح گزارتے ہیں کہ وہ لمحات یادگار بن جاتے ہیں، 2020 میں شائستہ نے اپنے شوہر کی پہلی بار داڑھی بھی بنائی تھی، تصاویر بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شوہر کی شیونگ کر رہی ہیں۔

رابعہ انعم کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کا کارپٹس کا کاروبار ہے، یہ کارپٹس بھی عام کارپٹس نہیں بلکہ لگژری کارپٹس ہیں جن کی مانگ عالمی مارکیٹ میں ہوتی ہے۔

شائستہ کا کہنا تھا کہ ان لگژری کارپٹس کی قیمت مغربی ممالک میں ہزاروں روپے سے 10 لاکھ سے زائد میں بنتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow