پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سارہ خان نے دعوٰی کیا ہے کہ وہ 100 دن میں 100طرح کے ناشتے بنا سکتی ہیں اور ان کی یہ بات فلک شبیر کو بہت پسند ہے۔ وہ اپنے نئے خصوصی رمضان سیریل کے حوالے سے گفتگو کر رہی تھیں اس کے دوران سوال کے جواب میں سارہ خان کا کہنا تھا کہ بطور سیلیبرٹی کی بیٹی عالیانہ فلک کا پہلا انٹرویو ہو بھی چکا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کا پہلا انٹرویو احد رضا میر نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار احد رضا میر نے ان سے کہا کہ وہ میزبان بن کر سب سے پہلے میری بیٹی عالیانہ کا انٹرویو کرنا چاہیں گے ۔
سارہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے عالیانہ اور احد کی بات بھی کروائی تھی، اور احد نے بطور میزبان ان کی بیٹی سے پوچھا تھا کہ " ماما ان کا کیسا خیال رکھتی ہیں؟"
سارہ خان نے یہ بھی بتایا کہ اداکارہ رمشا خان بھی ان کی بیٹی سے بہت محبت کرتی ہیں اور اکثر وہ ویڈیو کال پر اس سے بات کرنا یا ڈرامے کے سیٹ پر اس کے ساتھ کھیلنا بہت پسند کرتی ہیں۔ (اس وقت رمضان المبارک کے خصوصی سیریل میں سارہ خان، احد رضا میر اور رمشا خان تینوں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔
سارہ خان کی بتائی ہوئی ریسیپی:
ملک ملائی سیرپ:
فریش دودھ 3 کپ
الائچی پاوڈر 1 چائے کا چمچ
کنڈینسڈ ملک تین چوتھائی کپ
ان سب چیزوں کو ملا کر اچھی طرح پکالیں۔ جب تمام چیزیں مکس ہوجائیں تو اس میں ایک پیکٹ کریم ڈال دیں۔ اب 2 منٹ پکائیں پھر چولہے سے اتار لیں۔
سادہ کیک
انڈے 5 عدد
میدہ 1 کپ
شکر تین چوتھائی کپ
تیل آدھا کپ
بیکنگ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
سوجی 3 کھانے کے چمچ
ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور بیکنگ پین میں ڈال کر 170 ڈگری پر 30 سے 35 منٹ تک بیک کر لیں ۔ کیک تیارہے۔ اب اس کیک میں کسی اسکریور سے چھید کر لیں اور ملائی مکسپر اس پر ڈال دیں تاکہ وہ اندر تک جذب ہو جائے۔ مزیدار ملائی کیک تیار ہے۔