فہد مصطفیٰ ملک کے خوبرو اداکار ہیں اور ملک کے ایک بڑے گیم شو کے میزبان بھی ہیں۔ آج کل ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے جس میں یہ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھا معصوم بچہ ان کی داڑھی سنوار رہا ہے۔
یہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا بیٹا موسیٰ ہے جو انتہائی شفقت کے ساتھ اپنے والد کی خدمت کر رہا ہے۔ تو اسی لمحے فہد مصطفیٰ کہتے ہیں کہ میں بیٹا باقی لوگوں کو نکال دوں، آپ بس یہ کام کر لیں گے۔ تو بیٹا معصومیت بھرے انداز میں کہتا ہے جی میں کر لوں گا۔
مزید یہ کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اردگرد کے ماحول سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ان کے گیم شو کے دوران کی ہے۔ یہی نہیں بلکہ فہد مصطفیٰ وہ انسان ہیں جنہیں ہمیشہ اپنی فیملی کا خیال رہتا ہے اور وہ زیادہ تر وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ ہی گزارنا پسند کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہے جسے اب تک 347 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اس محبت بھری ویڈیو کو 7 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند بھی کیا ہے۔