ابھی پوری طرح ٹھیک بھی نہیں ہوئے تھے کہ نعت پڑھ کر سماں باندھ دیا ۔۔ زخمی ہونے کے بعد وسیم بادامی کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

image

وسیم بادامی یہ وہ شخص ہیں جن کی گزشتہ روز رمضان ٹرانشمیشن میں ہاتھ کٹ گیا تھا جس کی وجہ سے بے انتہا خون نکلا یہی نہیں ان کی زخمی حالت کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد لوگوں نے ان کیلئے خوب دعائیں کیں۔ بہر حال یہ ابھی ٹھیک ہیں اور اب ان کا ابھی ایک کلام سامنے آیا ہے جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

اس کلام کے بول کچھ یوں تھے کہ میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے، بدل دے دل کی دنیا، دل بدل دے۔ یہ نعت انہوں نے اپنے رمضان ٹرانسمیشن کے سیٹ پر ہی پڑھی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے کہ ابھی تک یہ مکمل طور پر صحتیاب بھی نہیں ہوئے اور انہوں نے اپنی زمہ داریاں نبھانا شروع کر دیں یہی نہیں بلکہ اپنی خوبصورت آواز میں نعت پڑھ کر شو میں سماں باندھ دیا۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو ابھی تک 32 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور تو اور 3 ہزار لوگوں نے ویڈیو کو پسند بھی کیا ہے۔

وسیم بادامی کو ہوا کیا تھا:

وسیم بادامی اپنی ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ : ''ٹرانسمیشن میں کوکنگ کا سیگمنٹ چل رہا تھا، اقرار بھائی نے مجھے کہا کہ آئل کا پیکٹ کھول دو، اب چونکہ مجھے یہ کام کرنا نہیں آتا، مجھے ان کو منع کر دینا چاہیے تھا یا شیف سے مدد لے لینی چاہیے تھی، لیکن وہ بھی اپنے کام میں مصروف تھیں، لہٰذا میں نے ایک چھری کی مدد سے اس پیکٹ کو کھولنے کی کوشش کی۔

میرے ایک ہاتھ میں چھری تھی اور دوسرے ہاتھ میں آئل کا پیکٹ تھا، میں نے تیزی سے چھری جب پیکٹ میں لگانے کی کوشش کی تاکہ وہ کھل جائے تو وہ چھری پیکٹ میں نہیں لگی، بلکہ میرے سیدھے ہاتھ پر لگ گئی، جس سے ایک دم تیزی سے خون کا فوارہ نکلا۔ خون اتنی تیزی سے نکلا کہ میں خود بھی ڈر گیا، لیکن میں نے اس وقت سیٹ سے بھاگنے کی کوشش کی کیونکہ کیمرے آن تھے اور ٹرانسمیشن چل رہی تھی، لیکن پھر میری ٹیم نے مجھے پکڑا، مجھے لٹایا اور فوری سیٹ پر موجود طبی عملے نے میری پٹیاں کی۔

میرے ہاتھ پر 5 ٹانکے بھی آئے۔ لیکن اب میں ٹھیک ہوں۔ مجھے اس وقت پین کلر بھی دی گئیں اور ڈرپ بھی لگائی گئی تھی۔ اب میں ٹھیک ہوں۔ میں شکریہ ادا کرتا ہوں ان سب لوگوں کا جنہوں نے میری مدد کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow