ریحام خان جو عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں آج کل اداکاروں کے نشانے پر ہیں ۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ جب سے انہوں نے اداکاروں کو ممی ڈیڈی اداکار کہا اور عمران خان کے جلسوں میں جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تب سے ہی انکی اداکارہ مشی خان کے ساتھ لفظی گولہ باری شروع ہو گئی تھی۔
اور اب خوبرو اداکار منیب بٹ نے انہیں کہا ہے کہ وہ انہیں اپنی فلم میں پھپھو کا کردار دیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے۔ یہی نہیں عمران خان کی سابقہ اہلیہ کو یہ آفر بھی کر ڈالی کہ وہ ایک سیریل بنانے کا سوچ رہے ہیں جس میں انہیں ناگن کے کردار کیلئے کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، یہ سب باتیں منیب بٹ نے مشی خان کو باتیں سنانے کے بعد کہیں ۔
ریحام خان کی مشی خان پر تنقید:
ممی ڈیڈی اداکار کہنے پر ریحام خان کو مشی خان نے گزشتہ روز خوب سنائی جس کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے اب انہیں کہا ہے کہ یہ وہی ہے نا عمران کی دوست، جسے میں نے اپنی فلم جانان میں پھپھو کا کردار دیا تھا؟
یاد رہے کہ فلم جانان 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار علی رحمان خان، ارمینا رانا خان اور بلال اشرف نے نبھائے تھے جبکہ فلم میں مشی خان کا نام شیریں گل تھا اور ریحام خان فلم کی پروڈیوسر تھیں مزید یہ کہ ان کے علاوہ اداکارہ حریم فاروق اور عمران رضا کاظمی بھی فلم کے پروڈیوسر تھے۔