میر حاکم کی پہلی عید ۔۔ بلاول کی اپنے ننھے بھانجے کے ساتھ پہلی عید منانے کی خوبصورت تصویر وائرل

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بھانجے کے ساتھ پہلی عید منائی جس میں ماموں اپنے بھانجے کے ساتھ بہت خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

بلال بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ننھے بھانجے میر حاکم کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی جسے لوگ بہت پسند کر رہے ہیں۔

بلاول نے بھانجے کے ساتھ عید کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ ’میر حاکم کی پہلی عید‘۔

ماموں اور بھانجے کی پیار بھری تصویر سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو رہی ہے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر پیار بھیجا تو کسی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آخر ماموں نے بھانجے کو کتنی عیدی دی؟

وہیں دوسری جانب صارفین بلاول بھٹو کو عید کی مبارک باد پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US