ڈھائی سال ہو گئے، اپنے بچوں سے ملا تک نہیں ۔۔ عمران خان عید کے موقع پر بچوں کو یاد کرتے یوئے

image

سوشل میڈیا پرعید الفطر سے متعلق مشہور شخصیات اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں عمران خان اداکار شان شاہد کو انٹرویو دے رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس انٹرویو میں نہ صرف اپنے بچوں کا ذکر کیا بلکہ جمائما کے حوالے سے بھی بات کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قاسم اور سلیمان سے ملے ہوئے ڈھائی سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، بیچ میں کرونا آ گیا تھا اور پھر بیٹوں سے ملاقات ہی نہیں ہو پائی تھی۔ کرونا کے بعد ٹریویل کے مسائل آ گئے تھے۔

عمران خان بتاتے ہیں کہ پتہ نہیں بیٹے کس حال میں ہوں گے، عمران خان پاکستان کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے قوم کی خاطر اپنے بچوں کو بھی اہمیت نہیں دی۔

لیکن اس انٹرویو میں عمران خان جذباتی دکھائی دیے تھے، ان کا کہنا تھا کہ جب بچے چھوٹی عمر میں ہوں اور والدین میں طلاق ہو جائے تو یہ سب سے بُری چیز ہے جو طلاق کی وجہ سے ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US