شہباز گل کا موٹر وے پر کار حادثہ، اسپتال منتقل اب حالت کیسی ہے؟

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔

لاہور اسلام آباد موٹر وے پر دوپہر کے وقت تیز رفتار گاڑی کو حادثے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

حادثے میں شہباز گل اور ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے سے محض کچھ لمحات پہلے شہباز گل نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ بھی کیے تھے۔

حادثہ ایک اور تیز رفتار گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی الٹی جائے وقوع پر موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US